ایران کی مسلح افواج کے سربراہ عسکری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے


ایران کی مسلح افواج کے سربراہ عسکری وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار اپنے پاکستانی ہم منصب سے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، تہران-اسلام آباد کے مابین دفاعی تعلقات، سرحدی امور پر پیشرفت، دہشتگردی کیخلاف جدوجہد اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اپنے تین روزہ دورہ پاکستان میں پاکستان کی اعلی سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے -

تہران اور اسلام آباد کے دفاعی تعلقات میں توسیع ، مشترکہ سرحدی سیکورٹی کے شعبے میں تعاون ، دہشت گردی کے خلاف جنگ ، علاقا‏ئی اور عالم اسلام کے مسائل وہ موضوعات ہیں جن پر ایران کی مسلح افواج کے سربراہ پاکستانی سول اور عسکری قیادت سے بات چیت کریں گے ۔

پاکستان کے آرمی چیف کے گذشتہ برس انجام پانے والے دورہ ایران میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی ایران اور پاکستان کی عسکری قیادت کے مذاکرات کا ایک موضوع ہوگا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری