نوازشریف کیلئے کڑا وقت؛ کیا بھائی شہباز نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے؟


نوازشریف کیلئے کڑا وقت؛ کیا بھائی شہباز نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے؟

ایون فیلڈ ریفرنس میں مجرم قرار پانے والے نوازشریف اپنے بھائی سمیت پارٹی کے بااعتماد ساتھیوں کی ایئرپورٹ میں استقبال کیلئے عدم موجودگی پر ناراض ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنے بھائی سمیت ان کی ٹیم سے ذہنی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے لاہور میں استقبال نہ ہونے پر شہبازشریف اور ان کی ٹیم سے ذہنی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

انتہائی متعبر ذرائع نے بتایاہے کہ میاں نوازشریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اپنی پارٹی کے بااعتماد ساتھیوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال کے حالیہ کردار پر سوالیہ نشان لگایا ہے اور وہ امید رکھتے تھے کہ استقبال کے لیے وہ لاہور ایئرپورٹ ضرور پہنچیں گے تاہم اس موقع پر کوئی لیگی رہنما ان کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا اور نہ ہی پاور شو دکھانے کے لیے اپنی قیادت کو قائل کرسکا۔

نواز شریف نے مریم نواز کے داماد راحیل منیر، چوہدری تنویر، خرم دستگیر، مشاہد اللہ و دیگر لوگوں کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ روزمرہ کی اپ ڈیٹس سے متعلق بمعہ پروف آگاہ کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل منیر کے ساتھ نوازشریف نے چند منٹ کی علیحدہ ملاقات بھی کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری