نکاراگوا میں فوجی آپریشن کے دوران 10 افراد ہلاک


نکاراگوا میں فوجی آپریشن کے دوران 10 افراد ہلاک

 نکاراگوا کے جنوب مشرقی علاقوں میں مظاہرین کیخلاف آپریشن کے دوران کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نکاراگوا میں ملک کے جنوب مشرقی قصبوں میں مظاہرین کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو صاف کرنے کےلئے سرکاری فوج کی طرف سے کئے جانے والے آپریشن میں کم سے کم د س افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 نکارا گوا کی انسانی حقوق کی ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا کہ یہ آپریشن ماسایا نامی شہر کی کئی چھوٹی کمیونٹیز اور نواحی علاقوں میں کئے گئے۔

ادھر یورپی یونین،کولمبیا، چلی اور ایکواڈور نے حکومتی کا رروائی پر سخت تنقید کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری