امریکہ و نیٹو، ایک سکے کے دو رخ؛ واشنگٹن کی افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کی آمادگی جبکہ نیٹو کا انکار


امریکہ و نیٹو، ایک سکے کے دو رخ؛ واشنگٹن کی افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کی آمادگی جبکہ نیٹو کا انکار

افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے کمانڈر نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا جن میں کہاگیا کہ امریکہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کےلئے تیار ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے ایک بیان میں نیٹو کے کمانڈر نکلسن نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت کے امکان سے متعلق بیان دلوایا ہے اورکہاکہ امریکہ کے پاس افغانستان میں افغان عوام یا ان کی حکومت کے علاوہ کوئی متبادل نہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

 ادھر طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے امکان کو غیرقانونی قرار دیا اور صرف امریکہ کے ساتھ بات چیت پر زور دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری