لاہور کے 711 پولنگ اسٹیشن حساس قرار


لاہور کے 711 پولنگ اسٹیشن حساس قرار

صوبائی دارالحکومت کے 711 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 20 سے 25 جوان تعینات ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عام انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر لاہور عابد قریشی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پاکستان آرمی کے بریگیڈئرعامر، پولیس افسران اور ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے افسران نے شرکت کی۔

بریگیڈئیرعامر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے کیٹیگری کے711 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کے 4 جوان تعینات ہوں گے، صورتحال کے مطابق جوانوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کے20 سے 25 جوان تعینات ہوں گے۔

پولیس کی جانب سے ڈی آر او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائےگا، پولنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 2 ہزار686 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسرکے نمائندے نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی کہ پولنگ اسٹیشنز میں ایمرجنسی لائٹس اور پنکھوں کا بندوبست کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کے علاوہ انتخابی عملے کے کسی افسر کو موبائل لانے کی اجازت نہیں ہو گی، ریٹرننگ افسران اپنے ماتحت عملے سے رابطے کے لئے ان کا ایڈریس اور لینڈ لائن نمبر پاس رکھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری