بن سلمان کی ذاتی سیکورٹی "موساد" کے حوالے، امریکی تجزیہ کار


بن سلمان کی ذاتی سیکورٹی "موساد" کے حوالے، امریکی تجزیہ کار

معروف امریکی تجزیہ کار "ہاورڈ وائن مین" نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنی ذاتی سیکورٹی مکمل طور پر صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی "موساد" کے حوالے کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سیاسی تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی ذاتی حفاظت کے اہتمام کی ذمہ داری مکمل طور پر موساد کے سپرد کر دی ہے۔

اس امریکی تجزیہ نگار نے ایم ایس این بی سی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل نے اس خوف سے کہ محمد بن سلمان آئندہ ممکنہ کودتا کا نشانہ بن سکتے ہیں، ان کی ذاتی حفاظت کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ محمد بن سلمان کو سعودی انٹیلی جنس ایجنسی اور عوام پر بالکل بھروسہ نہیں ہے وہ صرف موساد کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات اور اس کے خصوصی گارڈز پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے سعودی ولی عہد نے اپنی ذاتی حفاظت کی ذمہ داری کو اس اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کے سپرد کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری