ایران نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے، ظریف


ایران نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا ہے، ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے نفرت انگیز رویے کے مقابلے میں سفارتکاری اور قانونی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں شکایت درج کرائی ہے جس میں امریکہ کو یکطرفہ پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

ظریف نے ٹویٹر پر کہا کہ ایران سفارتکاری اور قانونی ذمہ داریوں کیلئے امریکہ کی نفرت کے مقابلے میں قانون کی عملداری کیلئے پرعزم ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ امریکہ کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی عادت کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ ناگزیر ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری