ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا پاک افغان سرحد کا دورہ


ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کا پاک افغان سرحد کا دورہ

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان-افغانستان سرحدی علاقوں کا معائنہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنرل باقری جب پاکستانی فوجی افسران کے ہمراہ شمالی سرحدی علاقوں کے دورے پر پہنچے تو پاکستانی فوجیوں نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے چھ گھنٹے افغانستان - پاکستان کی سرحدی علاقے  طورخم  پر گزارے اور وہاں تعینات پاکستانی فوج کے افسروں سے بھی ملاقات کی۔

قبل ازیں جنرل باقری نے کور ہیڈکوارٹر پیشاور کا معائنہ کیا اور کور کمانڈر جنرل نذیر احمد بٹ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں ایران پاکستان مشترکہ سرحدوں کو سیکورٹی کی صورتحال کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد اور سامان حرب کی تیاری میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان-ایران کے درمیان اس اہم ڈویلپمنٹ کو بہت سنجیدگی سے دیکھا جارہاہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری