یمنی ڈرون کا سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ


یمنی ڈرون کا سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل حملہ

ذرائع نے یمنی فوج کے ڈرون طیارے کے سعودی تیل کمپنی آرامکو پر میزائل داغنے اور اس مین آگ لگنے کی اطلاعات دی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک ڈرون طیارے کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آرامکو تیل کمپنی پر حملہ کرکے اس میں آگ لگا دی ہے۔

سعودی ذرائع نے ارامکو پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائربریگیڈ عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

ادھر المیادین نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون طیارے صماد 2 نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی ارامکو کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کمپنی میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق صماد 2 ڈرون طیارے نے پہلی بار دارالحکومت ریاض میں آرامکو تیل کمپنی پر حملہ کیا ہے۔ صماد 2 ڈرون طیارہ طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری