ٹرمپ نے میرے کہنے پر ایران ایٹمی معاہدے کو خیرباد کہہ دیا، نیتن یاہو کا دعویٰ


ٹرمپ نے میرے کہنے پر ایران ایٹمی معاہدے کو خیرباد کہہ دیا، نیتن یاہو کا دعویٰ

صہیونی وزیر اعظم کی اس بات میں کوئی شک بھی نہیں کیونکہ انتہاپسند امریکی صدر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے صرف صہیونی ریاست کی سلامتی اور اس کیلئے درپیش خطرات کے بارے میں گفتگو کرتے رہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر کو ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے پر قانع کیا۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے ایک میٹنگ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکہ کو ایران کے جوہری معاہدے سے الگ کرنے کے بنیادی عامل ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق اسرائیلی نیوز ایجنسی ’’کن نیوز‘‘ کا کہنا ہے کہ صہیونی وزیر اعظم نے لیکورڈ پارٹی کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں کبھی بھی ایران کے جوہری معاہدے کے سامنے تسلیم نہیں ہوا حتی کہ اس وقت بھی جب پوری دنیا اس کی طرفداری کر رہی تھی‘‘۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو جوہری معاہدے سے الگ کرنے پر انہوں نے ٹرمپ کو قانع کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایران جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ تھا جو پانچ جمع ایک ملکوں کے درمیان انجام پایا تھا امریکہ نے اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے یہ واضح کر دیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری