خورشید شاہ کو آیا اب ملکی معیشت کا خیال؛ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے


خورشید شاہ کو آیا اب ملکی معیشت کا خیال؛ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے

کئی مرتبہ ملک اور متعدد بار صوبہ سندھ پر حکومت کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کو خیال آگیا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے اور بہت سازشیں ہورہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے، معیشت تباہ ہوچکی ہے، بہت سازشیں ہورہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سازشیں نظر آرہی ہیں، ایسے موقعوں پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے اقتدار کو ٹھوکر مار کر عوام کی خاطر موت قبول کی، بھٹو خاندان نے ملک کے لیے شہادتیں دی ہیں، پیپلز پارٹی کی پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔

رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی کے لیے ہم الیکشن لڑتے ہیں، پیپلز پارٹی واضح کامیابی حاصل کرے گی، اس بار پوری تیاری سے الیکشن لڑیں گے۔

خورشید شاہ کا مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے لیے فنکشنل لیگ سندھ توڑنے کی بات کرتی ہے، ایسی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ رہنما پی پی خورشید شاہ نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست بدترین حالات سے گزر رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری