اقوام متحدہ کو غزہ کیلئے سامان پہنچانے والے واحد راستے کی بندش پر تشویش لیکن عملی اقدام کوئی نہیں!


اقوام متحدہ کو غزہ کیلئے سامان پہنچانے والے واحد راستے کی بندش پر تشویش لیکن عملی اقدام کوئی نہیں!

اگرچہ اقوام متحدہ نے غزہ کیلئے سامان کی ترسیل کے واحد راستے کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم یہ عالمی سامراجی قوتوں کے دباو کے سبب تنظیم اس حوالے سے کسی بھی قسم کے اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی واحد تجارتی چوکی کا بند ہونا باعث تشویش ہے جبکہ حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی واحد تجارتی چوکی کا بند ہونا باعث تشویش ہے جبکہ حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔

اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے میں سختی لانے کے بعد علاقے کی صورتحال نے انتہائی نازک صورتحال اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی ی واحد تجارتی چوکی کریم ابو سلیم کو بند کیے جانے اورایندھن کی ترسیل روکنے جیسے اقدامات اندیشوں کا باعث ہیں۔

حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی۔بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام حماس کے خلاف تدابیر کے دائرہ کار میں اٹھایا گیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری