فاٹا کو انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز میں تقسیم کردیا گیا


فاٹا کو انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز میں تقسیم کردیا گیا

قبائلی علاقوں کو کے پی کے میں ضم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد فاٹا انضمام کے بعد بننے والے فاٹا کے اضلاع خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویژنز کا حصہ بن گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مہمند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کو پشاور ڈویژن میں ضم کردیا گیا ہے جبکہ باجوڑ ایجنسی ملاکنڈ ڈویژن کا حصہ ہوگی اور کزئی اور کرم ایجنسیوں کو کوہاٹ ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان کا ضلع بنوں ڈویژن میں شامل جبکہ جنوبی وزیرستان کو ڈی آئی خان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبائلیوں اور پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں کے پر زور اسرار پر فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری