پاکستان کے ساتھ سرحد پر دہشتگردوں کے ہاتھوں مزید 2 ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید


پاکستان کے ساتھ سرحد پر دہشتگردوں کے ہاتھوں مزید 2 ایرانی سیکورٹی اہلکار شہید

پاکستان کے ساتھ ایران کے سرحدی شہر زاہدان کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایران کے دو سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کےعلاقے کورین میں مسلح شرپسندوں نے سیکورٹی فورس کے دو جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

زاہدان سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے قریب واقع کورین نامی علاقے میں شرپسند مسلح افراد نے علی رضا شہ بخش اور پرویز شہ بخش نامی دو سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا۔

کورین کا علاقہ زاہدان سے اسّی کلومیٹر دور مغرب میں واقع ہے۔  مسلح شرپسندوں اور دہشت گردوں نے گذشتہ چند برسوں کےدوران صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملے کرکے بہت سے عام شہریوں، سرحدی سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہ و بسیج کے جوانوں کو شہید کیا ہے۔

سیستان و بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ایران کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی تیرہ سوکلومیٹر طویل سرحدیں افغانستان اور پاکستان سے ملتی ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری