نہتے یمنیوں پر سعودی بربریت جاری، متعدد شہری شہید اور زخمی


نہتے یمنیوں پر سعودی بربریت جاری، متعدد شہری شہید اور زخمی

جارح سعودی اتحادی افواج کی جانب سے نہتے یمنی مسلمانوں کے خلاف بربریت بدستور جاری ہے جبکہ بنی سعود اور اس کے حواریوں کی رہائشی علاقوں میں تازہ ترین کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی حکومت کی وحشیانہ فضائی جارحیت میں عورتوں اور بچوں سمیت متعددعام شہری شہید ہوگئے۔ دوسری جانب یمنی فوج کے تازہ ڈرون حملے میں بہت سے سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب شمالی صوبے صعدہ میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہید اور زخمی ہونے والوں میں متعدد بچے اور خواتین بھی ہیں۔سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز بھی صوبہ معارب کے علاقے صرواح پر تین بار بمباری کی تھی جس میں متعدد رہائی مکانات تباہ ہوگئے تھے۔دوسری جانب یمنی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے صوبہ معارب میں سعودی عرب سے وابستہ مستعفی حکومت کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ڈورن حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے بدھ کے روز یمنی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریب واقع سعودی امریکی آئل ریفائنری آرامکو پر بھی حملہ کیا تھا۔یمنی فوج نے پچھلے دو سال کے دوران ھدھد، ھدھد ایک، الرقیب ، قاصف، راصد اور صماد دو نامی ڈرون طیاروں کی رونمائی کی ہے۔

ان ڈرون طیاروں کو یمن کے خلاف جاری سعودی جنگ کے دوران دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے استعمال بھی کیا جارہا ہے۔یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان نے آرامکو ریفائنری پر ڈون حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون آپریشن نے دشمن کے مقابلے میں ہماری دفاعی طاقت اور صلاحیت میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے - اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں -

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے - سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری