عمران خان: شہباز نے اپنے بھائی نواز کیساتھ وفا نہیں کی، قوم و ملک کیلئے کیسے مخلص ہوسکتا ہے؟


عمران خان: شہباز نے اپنے بھائی نواز کیساتھ وفا نہیں کی، قوم و ملک کیلئے کیسے مخلص ہوسکتا ہے؟

چیئرمین تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر تمام سیاسی جماعتیں مجھے شکست دینے کے لیے اکٹھی ہوگئی ہیں لیکن میں ان سب جماعتوں کو ہراؤں گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بنوں اور کرک میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو شکست دینے کے لیے مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعت اکٹھی ہوگئی ہیں،یہ عالمی اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں لیکن میں ان سب کا مقابلہ کروں گا اور انہیں شکست سے دوچار کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن کے بعد جب دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی تو  بھارت اور عالمی طاقتیں (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے تھے اور جب  فاٹا میں ملٹری آپریشن  نہ کرنے کا کہا تو مجھے  طالبان خان قرار دے دیا گیا، گزشتہ انتخابات میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے تاہم صرف 4 حلقوں کی تفتیش کا مطالبہ کیا تو  کہنے لگا یہ جمہوریت کا دشمن ہے، 2013 کا میچ فکس تھا، چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری، الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسر سب ان سے ملے ہوئے تھے اب یہ کس منہ سے کہہ رہے کہ دھاندلی ہونے والی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ  آج یہ جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی  ہوگی یہ اس لیے دھاندلی کا چور مچارہے ہیں کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے، میں کہتا ہوں دھاندلی ہونے والی نہیں ان کا صفایا ہونے والا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھائی کے ساتھ ہاتھ کردیا، شہبازشریف نے نوازشریف کو وطن بلایا اور کہا کہ لاکھوں لوگ ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے  مگر وہ ریلی لے کر کہیں اور نکل پڑے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کو دھوکا دیا جو بھائی کے ساتھ وفا نہ کرے وہ ملک کے ساتھ وفاداری نہیں کرسکتا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری