الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے مستعدی سے کام کررہاہے، بابر


الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے مستعدی سے کام کررہاہے، بابر

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے کہاہے کہ کمیشن بدھ کو ہونیوالے انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اورشفاف انداز میں انعقاد کیلئے مستعدی سے کام کررہاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ بیلٹ پیپروں کی چھپائی اور ترسیل کاکام مکمل ہوچکا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نتائج کا انتظامی نظام آر ایم ایس بدھ سے فعال ہوجائیگا اور نتائج سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتائے جائیں گے۔

بابریعقوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن مکمل اختیارات کے ساتھ کام کررہاہے اور تمام متعلقہ ادارے اس کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آٹھ لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جو عام انتخابات کے دوران جامع سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

بابریعقوب نے کہاکہ سیکیورٹی عملہ پولنگ سٹیشنوں پرپریذائیڈنگ افسروں کے ماتحت ڈیوٹی انجام دے گا۔ایک سوال پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ان امیدواروں کو جن کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں، پیر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری