بنوں : ایم ایم اے امیدوار اکرم خان درانی پر پھر حملہ


بنوں : ایم ایم اے امیدوار اکرم خان درانی پر پھر حملہ

ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور متحدہ مجلس عمل کے رہنما اکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرواقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

اے آر وائی کے مطابق اس سے قبل رواں ماہ 13 جولائی کو اکرم خان درانی جلسے میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ بنوں کے علاقے حوید میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ 13 جولائی کو ہی مستونگ خودکش حملے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی سمیت 149 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری