پاک فوج کا جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ


پاک فوج کا جسٹس شوکت صدیقی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

پاک فوج نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی ادارے پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا، جس میں چیف جسٹس سے درخواست کی گئی کہ سچائی جاننے کے لیے ان الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے پاکستان کے اہم ریاستی اداروں عدلیہ اور انٹیلی جنس ایجنسی پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے درخواست کی گئی کہ ریاستی اداروں کے تشخص اور ان کی ساکھ کی محفوظ بنانے کے لیے ان الزامات کی تحقیقات کروائی جائیں اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری