اسرائیل نے داعشی ٹھکانوں پر بمباری کرنے والے شامی جنگی طیارے کو تباہ کردیا


اسرائیل نے داعشی ٹھکانوں پر بمباری کرنے والے شامی جنگی طیارے کو تباہ کردیا

غاصب صہیونیوں نے دہشتگرد گروہ داعش کی حمایت میں اس گروہ کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرنے والے شامی جنگی طیارے سوخو 22 کو تباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے داعش دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کا جنگی طیارہ سوخو 22 کو سرنگوں کردیا ہے شامی طیارہ داعش کے زیر کنٹرول علاقہ میں پرواز کررہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی نے عمدی طور پر شامی طیارے کو نشانہ بنایا تاکہ داعش دہشت گرد طیارے کے پائلٹوں کو گرفتار کرلیں۔

شام کے جنوب میں اسرائیل وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کررہا ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق طیارے کا ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

ادھر شامی فورسز نے بھی طیارے کے پائلٹوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب شام میں وہابی دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری