بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے، اسد عمر


بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے فیئر الیکشن کو ن لیگ کیلئے ایک مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کامسئلہ یہ ہے کہ ان کو فیئر الیکشن جیتنے کی عادت نہیں.

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن ووٹرز کا ن لیگ انتظار کررہی تھی، انھیں پتا نہیں تھا کہ اب وہ ان کا نہیں رہا.

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو سب سے زیادہ جو پریشانی ہے، وہ ان کی ہار ہے، ن لیگ کے بیانیے پر بھارتی میڈیا کا واویلا قابل فہم ہے.

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کے واویلا کے باوجود پاکستانی قوم کو مقابلہ کرنا آتا ہے.

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن تحریک انصاف نے نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، ہمیں تو نظام بالکل درست نظر آیا ہے.

اسدعمر نے کہا کہ ہمیں کسی چیز کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ہے، پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں.

واضح رہے کہ 25 جولائی کو پاکستان کے دس کروڑ سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیے۔ اب تک کے ٹرینڈز کے مطابق تحریک انصاف کو  واضح برتری حاصل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری