سعودی اتحادی ممالک کی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، الحوثی


سعودی اتحادی ممالک کی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، الحوثی

یمنی اسلامی تحریک کے رہنما نے سعودی اتحادی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے یمنی سرکاری فوج کے پاس اتحادی ممالک کی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو سعودی اتحادی ممالک کی کسی بھی بندرگاہ کو نہایت آسانی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں۔

گزشتہ روز یمنی فوج نے اس ملک کے مغربی ساحل پر ایک سعودی جنگی بحری جہاز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا تھا، اس سے قبل یمنی بحریہ نے سعودی اتحادی افواج کے ایک اور بحری جہاز کو میزائل سے ہدف قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے جنگی کشتی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے مالی نقصان کا اعتراف کیا تھا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے یمنی سرکاری فوج کے بڑھتے ہوئے میزائل حملوں کے پیش نظر عارضی طور پر باب المندب میں تیل کی نقل حمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری