امریکا دھمکیاں دے کر ایران کو مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتا، قاسمی


امریکا دھمکیاں دے کر ایران کو مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتا، قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہےکہ ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہےکہ ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم ایک مہذب اور بہادر قوم ہے جو دھمکیوں کا جواب دھمکی سے اور عزت و احترام کا جواب عزت سے دے سکتی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکا بھول جائے کہ وہ دھمکیاں دے کر ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا۔ ہم دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے نکل جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری