صہیونیوں کا مسجدالاقصی پر حملہ، 3شہید متعدد زخمی


صہیونیوں کا مسجدالاقصی پر حملہ، 3شہید متعدد زخمی

غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر دھاوا بول کر تین مسلمانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجیوں کی ایک ٹولی نے باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فلسطینی نمازیوں نے شدید اعتراض کیا۔

اس موقع پر صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر صوتی اور دھواں چھوڑنے والے بم پھینکے جس کے نتیجے میں تین نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج اور صیہونی انتہا پسند بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لیے مسجد الاقصی پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری