ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں/ مشرق وسطی میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، عمران خان


ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں/ مشرق وسطی میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبکہ ان کی حکومت مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کرے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا۔ اقتدار میں آنے کے بعد منشور پر عمل کرنے کا موقع آگیا، پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان سے ایسے تعلقات ہونے چاہئیں کہ سرحدیں کھلی ہوں، امریکہ سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو، ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں،  مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، جنگوں میں شرکت کی بجائے لڑائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے۔

عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اگر ہندوستان ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے آئے گا۔ ہمیں علاقائی اور باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری