چوہدری سرور نے تکفیریوں کیساتھ اتحاد کو مسترد کردیا + ٹوئیٹ


چوہدری سرور نے تکفیریوں کیساتھ اتحاد کو مسترد کردیا + ٹوئیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے گزشتہ دنوں کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار معاویہ اعظم سے ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی معاویہ اعظم کی پارٹی کیساتھ اتحاد نہیں بنائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کی کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار کیساتھ ملاقات اور ان کی حمایت کی درخواست کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

تاہم چوہدری سرور ٹیم نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ان تمام تر خبروں پر پانی پھیر دیا ہے جس پر پاکستان کے اہل تشیع کو تشویش تھی۔

چوہدری سرور کی ٹیم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق گورنر پنجاب اور پارٹی کے اعلیٰ رہنما نے گزشتہ چند دن صوبہ پنجاب کے آزاد امیدواروں کے ساتھ ملاقاتوں میں گزارے تاہم کسی کو بھی یہ شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ تحریک انصاف معاویہ اعظم کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری