سوچی؛ شام بحران پر ایران، روس اور ترکی کا مشترکہ سہ فریقی اجلاس


سوچی؛ شام بحران پر ایران، روس اور ترکی کا مشترکہ سہ فریقی اجلاس

روس کے علاقے سوچی میں شام بحران کے سیاسی حل کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس میں شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی علاقے سوچی میں شام میں قیام امن سے متعلق بین الاقوامی مذاکرات کے موقع پر ایران، روس اور ترکی کے نمائندوں نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوچی میں منعقدہ مذاکراتی نشست میں ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور حسین جابری انصاری، روسی صدر کے ایلچی برائے امور شام اور نائب ترک وزیر خارجہ نے شرکت کی.

سوچی اجلاس کے ایجنڈے میں شام میں نئے آئین کے نفاذ، انسانی مسائل بالخصوص پناہ گزینوں کی واپسی اور قیدیوں کی رہائی جیسے نکات شامل ہیں.

آستانہ عمل میں شریک تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور شام میں متحارب فریقین کے ساتھ مل کر آئینی کمیٹی پر مشاورت کا آغاز کریں گے.

واضح رہے کہ سوچی مذاکرات آستانہ عمل کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں شام امن مذاکرات کے تین اہم ممالک ایران، روس اور ترکی نے دسویں امن مذاکرات کے اختتامی اعلامیہ پر تبادلہ خیال کیا

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری