جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں مزید 2 یمنی شہید

جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں مزید 2 یمنی شہید

یمن پر جاری جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں مزید 2 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شمالی صوبے صعدہ پر سعودی جنگی طیاروں کے کل رات کے حملے میں  2 افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اس سے قبل بھی سعودی جنگی طیاروں نے یمنی عوام کو خاک و خون میں نہلایا تھا۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں - یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری