عوام کرپٹ عناصر کیخلاف سنجیدہ اقدامات کے خواہاں ہیں، جنرل غیب پرور


عوام کرپٹ عناصر کیخلاف سنجیدہ اقدامات کے خواہاں ہیں، جنرل غیب پرور

اسلامی جمہوریہ ایران کی "بسیج" فورس کے سربراہ کا حکومت سے اس مطالبے کے ساتھ کہ ملکی و قومی معیشت کو مزید مشکلات سے دچار کرنے کی اجازت نہ دی جائے، کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک و قوم کو اقتصادی مسائل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بسیج رضاکار فورس کے سربراہ جنرل غلام حسین غیب پرور نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو ملکی اور قومی  معیشت کو مزید خراب کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

جنرل غیب پرور نے رضاکار فورس کے بعض اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہاہے کہ ایرانی حکومت کو باور کرنا چاہیے کہ دشمن نے ایرانی قوم اور اسلامی نظام  کے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور ایرانی حکومت کو بھی اقتصادی میدان میں اپنی جنگی پوزیشن کو قوت اور قدرت کے ساتھ سنبھال لینا چاہیے اور دشمن کو ایران کے اقتصاد میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ 

جنرل غیب پرور نے کہا ہے سخت اقتصادی شرائط میں ایرانی حکام کو ایرانی عوام  کے ساتھ رہنا چاہیے اور عوام کو اقتصادی مشکلات میں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔

جنرل غیب پرور نے نگراں اداروں پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نگراں اداروں کی غفلت کی وجہ سے ایرانی عوام کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

جنرل غیب پرور نے کہا کہ ہم مشکل حالات میں حکومت کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری