یمنی ماہی گیروں پر سعودی لڑاکاطیاروں کی بمباری، 9 شہید

یمنی ماہی گیروں پر سعودی لڑاکاطیاروں کی بمباری، 9 شہید

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے ماہی گیروں کی ایک کشتی پر بمباری کرکے 9 افراد کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بزدل سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمنی ماہی گیروں کی ایک کشتی پر وحشیانہ بمباری کرکے 9 غریب مزدوروں کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق یمنی ماہی گیر زقرنامی علاقے میں ماہی گیری میں مصروف تھے جن پر بمباری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن میں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور وہ امریکہ سمیت متعدد ممالک کی حمایت کے باوجود بھی اس جنگ کو گذشتہ تین سال سے جیت نہیں سکا ہے۔ سعودی عرب کو یمنی فورسز اور قبائل کی سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے یمنی مسلمانوں پر جنگ مسلط کرکے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اس غریب ترین عرب ملک میں غذائی اشیاء، پینے کے لئے صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری