اسرائیل نے غزہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی

اسرائیل نے غزہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی

اسرائیلی غاصب حکومت کے وزیرجنگ نے غزہ کے لئے پیٹرول مصنوعات کی ترسیل پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرجنگ لیبرمن کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لئے سیکیورٹی بنیادوں پر پیٹرول کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

لیبرمن نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کے علاقے کرم ابوسالم کا راستہ بھی بند رہے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 2006 سے اب تک اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے دو میلین سے زائد مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل نے کئی سالوں سے درآمدات اور برآمدات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری