یمن میں امریکی سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے/ سعودی اتحادیوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

یمن میں امریکی سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے/ سعودی اتحادیوں کےخلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

یمن کے صوبے صعدہ میں ہزاروں شہریوں نے سعودی عرب، اسرائیل اور امریکا کے خلاف شدید مظاہرے کئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ میں ہزاروں یمنی سڑکوں پر نکل کر آل سعود امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نام نہاد خادم الحرمین بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا کر اپنے آقا امریکا اور اسرائیل کو خوش کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،یمنی قوم خون کے آخری قطرے تک ملک اور اپنی ناموس کا حفاظت کرے گی۔

ظاہرین نے ساتھ ہی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت پر عالمی اداروں کی خاموشی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کے انسانیت سوز جرائم کی تحقیقات کی جائیں۔

یمنی مظاہرین نے سعودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ آل سعود حکومت، یمن کے بے گناہ شہریوں کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

مظاہروں میں شریک یمنی شہریوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے حملوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرتے رہیں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری