اسرائیلی وزیر دفاع کا بشار الاسد کی شام جنگ میں کامیابی کا اعتراف

اسرائیلی وزیر دفاع کا بشار الاسد کی شام جنگ میں کامیابی کا اعتراف

شامی فوج اور مزاحمتی محاذ کے اسرائیلی سرحدی علاقے گولان پہاڑیوں پر قبضہ جمانے کے بعد صہیونی ریاست کے وزیر وفاع نے شام کے صدر بشار الاسد کی کامیابی کا اعتراف کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع لیبرمن نے آج بروز جمعرات کو شام کے صدر بشار الاسد کی جنگ میں کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: ’’ہم شام کے اندرونی مسائل میں دخالت نہیں کرتے جب تک کہ 1974 کا معاہدہ ٹوٹ نہیں جاتا۔۔۔ شام کا محاذ اسد کی حکومت برقرار رہنے سے پرامن ہو جائے گا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا: ’’ہماری نظر میں شام کی صورتحال جنگ سے پہلے کے حالات کی طرف پلٹ رہی ہے یعنی مرکزی حکومت کی طرف‘‘۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعوے تکرار کرتے ہوئے کہا: ’’ہم اجازت نہیں دیں گے شام ایران کے فرنٹ لائن اڈے میں تبدیل ہوجائے اور وہاں سے وہ حزب اللہ کے لیے اسلحہ ارسال کرے‘‘۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے یہ بے بنیاد دعوے ایسے حال میں ہیں کہ شام میں سرگرم دھشتگردوں کو اسلحہ اور اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے والا اسرائیل ہے اور زخمی دھشتگردوں کا علاج تل ابیب میں کیا جاتا ہے۔ اب جب امریکہ اور اسرائیل کے پروردہ دھشتگردوں کو شام میں منہ کی کھانا پڑی ہے تو اسرائیل نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہم شام کے اندرونی مسائل میں دخالت نہیں کرتے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری