افغانستان کے صوبہ پروان میں 4 امریکی فوجی ہلاک


افغانستان کے صوبہ پروان میں 4 امریکی فوجی ہلاک

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ صوبہ پروان میں غیرملکی فوجی قافلے پر ہونے والے حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان  «ذبیح‌الله مجاهد» کا کہنا ہے کہ صوبہ پروان میں غیرملکی افواج کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی اہلکا ہلاک ہوگئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حملہ صوبہ پروان کے علاقے بگرام میں کیا گیا، حملے میں ایک بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 4 فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے ابھی تک اپنے فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں کسی قسم کا کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام افغانستان میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بغیر اس شورش زدہ ملک میں امن ممکن نہیں ہے۔ افغانستان کی طویل جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری