سعودی عرب یمن میں کرائے کے فوجیوں پر ماہانہ 5 ارب ڈالر خرچ کررہا ہے، صہیونی روزنامہ

سعودی عرب یمن میں کرائے کے فوجیوں پر ماہانہ 5 ارب ڈالر خرچ کررہا ہے، صہیونی روزنامہ

صہیونی روزنامہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے کرائے کے فوجیوں پر ماہانہ 5 ارب ڈالرخرچ کرنے کے باجود اپنے اہداف میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادرے نے عبری زبان کے روزنامہ ہارٹز کے حوالےسےبتایا ہے کہ آل سعود یمن میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے خلاف ماہانہ 5 ارب ڈالرخرچ کررہاہے۔

سعودی عرب دنیا بھر کےمختلف ملکوں سے ہزاروں کرایے کے فوجیوں کو یمن میں انقلابی تحریک کو کچلنے اور مفرور صدر منصور ہادی کو صنعا واپس لانے کے لئے ہزاروں بے گناہ یمنیوں کا قتل عام کرچکا ہے اور یمنی قوم کے ہاتھوں بدترین اور ذلت آمیز شکست سے دوچار ہے۔

روزنامہ ہارٹرز کے مطابق آل سعود یمن میں امریکی اور افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے فوجیوں پر اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے اس کے باجود انہیں کسی قسم کی کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

روزنامہ ہارٹز نے مزید لکھا ہے کہ سعودی کرایے کے فوجیوں نے آج تک القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیم کے خلاف ایک بھی کارروائی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس پر وہ ماہانہ اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے۔

اس جنگ میں سعودیوں کے ہاتھوں اب تک پنتیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی بنا پر اس ملک میں غذائی اشیا کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری