موگرینی کی محمد جواد ظریف سے ملاقات، جوہری امورپر تبادلہ خیال


موگرینی کی محمد جواد ظریف سے ملاقات، جوہری امورپر تبادلہ خیال

سنگا پور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق سنگا پور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں مشترکہ جوہری معاہدے کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔

موگرینی نے کہا کہ یورپی ممالک امریکا کے بغیر بھی ایران کے ساتھ تجارت کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں اور ہم مشترکہ جوہری معاہدے کی حفاظت کے سلسلے میں سنجید ہ ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں مشترکہ جوہری معاہدے سے امریکا کے خارجہ ہونے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری