تنگ لباس پہننے سے 10 خطرناک امراض کا خطرہ


تنگ لباس پہننے سے 10 خطرناک امراض کا خطرہ

تنگ کپڑے پہننے سے انسان 10 قسم کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسلامی ممالک میں بھی مسلمان غیرمسلم ممالک کی پیروی کرتے ہوئے نہایت تنگ لباس پہننا اپنے لئے فخرسمجھتے ہیں، ہم یہاں پر ان 10 خطرناک بیماریوں کا ذکر کریں گے جو اس قسم کے غیراسلامی کپڑے پہننے سے لاحق ہوتی ہیں۔

لباس انسانی زندگی کی اہم ضرورت ہے کیونکہ لباس سے ہی جسم کی پردہ پوشی، زیب و زینت کے ساتھ ساتھ موسمی اثرات سردی گرمی وغیرہ سے انسانی جسم اور کھال کو ماحول کی تابکاری کے اثرات و بیماری کے جراثیم سے بچانا ہے، لیکن لباس اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہونا چاہئے، لباس ایسا ہونا چاہئے کہ جس سے انسانی اعضا نمایاں نہ ہوں۔

لباس کے بارے میں قرآن میں متعدد جگہ تفصیل کے ساتھ ذکر موجود ہے۔ لباس کا اہم مقصد یہ ہے کہ ستر (شرم کی جگہوں) کے حصوں کو چھپایا جائے جو لباس اس مقصد کو پورا نہ کرے سرے سے وہ لباس ہی نہیں ہے کیونکہ وہ لباس اپنا بنیادی مقصد پورا نہیں کر رہا ہے جس کے لئے وہ سلایا، بنایا گیا ہے۔

غیراسلامی لباس پہننا نہ صرف شرعا جائز نہیں ہے بلکہ ایسے کپڑے مختلف قسم کی بیماریوں کا بھی باعث بنتے ہیں۔

مرد و زن تنگ کپڑے پہننے سے درج ذیل بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں جو نہایت دردناک ہیں۔

 1 جریان خون میں شدید رکاوٹ
2 رگوں میں خون کا رک جانا
3 سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا
4 سیلولائٹس میں اضافہ
5 غذائیت کا درست ہضم نہ ہونا
6 جینیاتی انفیکشن
7معدے میں خطرناک قسم کی بیماریوں کا ایجاد ہونا
8 مردانہ کمزوری
9جلدی بیماریوں کا عام ہونا
10 پسینے میں اضافہ

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری