اقوام متحدہ بھی یمن کے مظلوموں کے خلاف ظالم کی حمایت میں

اقوام متحدہ بھی یمن کے مظلوموں کے خلاف ظالم کی حمایت میں

اگرچہ یمنی عوام کیلئے حتی ادویات اور غذائی امداد کی ترسیل کے تمام راستے بھی بند ہیں تاہم اقوام متحدہ نے ان مظلوموں کی مخالفت میں سعودی امریکی اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یمنیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک نہیں کیاہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا شام کے ساتھ عسکری تعاون بھی جاری ہے اور وہ یمن کے خوثی باغیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کی بھی کوشش کررہا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی عوام کیلئے حتی ادویات اور غذائی امداد کی ترسیل کے بھی تمام راستے بند ہیں تاہم اقوام متحدہ نے ان مظلوموں کی مخالفت میں سعودی امریکی اتحاد کی حمایت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر یمنیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے امریکہ کے رویے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ جون میں طے پانے والے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے فورم میں ایک بیان میں وزیرخارجہ "ری یونگ ہو" نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ کے ساتھ اپنے مشترکہ اعلامیے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ ان اقدامات پر جواب دینے کی بجائے شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رکھنے کیلئے زور دے رہا ہے اور جنگ کے خاتمے کے اعلان سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری