بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں آبادکار بستیاں بنانے کی سازش

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں آبادکار بستیاں بنانے کی سازش

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مغربی کنارے کی طرز پر آباد کاروں کی بستیاں بنانے کی ٹھان لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کل اس حوالے فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔

معاملے پر مقبوضہ وادی میں پہیہ جام ہڑتال کی گئی ہے جبکہ کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔

بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

کشمیریوں کا موقف ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ بھی اس آرٹیکل کو منسوخ نہیں کرسکتی، آئین کو چھیڑا گیا تو مزاحمت کی نئی لہر جنم لے گی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید چھ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 20 سے زائد کشمیری مظاہرین زخمی بھی ہوگئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری