سعودی اتحادی افواج کی یمن کے صوبہ الحدیدہ اور صعدہ پر شدید بمباری

سعودی اتحادی افواج کی یمن کے صوبہ الحدیدہ اور صعدہ پر شدید بمباری

یمن کے صوبہ الحدیدہ اور صعدہ پر آل سعود کے کرایے کے فوجیوں نے شدید بمباری کرکے سخت مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق سعودی عرب کے یمن کے خلاف مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبوں الحدیدہ اور صعدہ پر بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقہ الحجلہ پر بمباری کی جبکہ الحدیہ کے مخۃلف علاقوں پر بھی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی بمباری سے رہائشی علاقوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری