مقبوضہ کشمیر؛ مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

مقبوضہ کشمیر؛ مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کے خلاف وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے خلاف گزشتہ روز حریت رہنماؤں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر آج دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، کٹھ پتلی حکومت نے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے، جب کہ کشمیری جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔

دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 35 اے پر فیصلہ 27 اگست تک مؤخر کر دیا ہے، قانون کے تحت غیر کشمیری وادی میں جائیداد نہیں خرید سکتے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے لیے وادی میں نافذ العمل بھارتی آئین کی دفعہ 370 کی شق 35 اے میں ترمیم کرنے کے لیے پر تول رہی ہے، جس کے بعد ہندوؤں کو کشمیر منتقل کرنے کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں رہے گی، اور ریاست جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت اقلیت میں بدل جائے گی۔

گزشتہ روز مختلف علاقوں میں احتجاج کرنے والے پُر امن کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے فائر کھول دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید ہو چکا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری