ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر رفعت مسعود نے اپنا سفارتی منصب سنبھال لیا


ایران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیر رفعت مسعود نے اپنا سفارتی منصب سنبھال لیا

اسلامی جمہوریہ ایران  کے دارالحکومت تہران میں پاکستان کی پہلی خاتون سفیررفعت مسعود نے آج بروز منگل کو ایرانی وزیرخارجہ کو اسناد پیش کرکے سفارتی منصب سنبھال لیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے ایران میں کسی خاتون کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے، رفعت مسعود نے آج بروزمنگل تہران میں اپنا سفارتی منصب سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ رفعت مسعود تہران میں متعین پاکستانی سفیر آصف درانی کی جگہ سفیر مقرر کی گئی ہیں جو اپنے منصب کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد ریٹائرہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ رفعت مسعود  کو فارسی زبان پر عبور حاصل ہے۔

فارسی زبان پر دسترس رکھنے والی رفعت مسعود کیریئر ڈپلومیٹ ہیں اور اس سے قبل ناروے میں بھی سفیر رہ چکی ہیں اور وزارت خارجہ میں بھی اہم نوعیت کی ذمہ داری انجام دیتی رہی ہیں۔

رفعت مسعود نے آج بروز منگل تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری