کینیڈا: سعودی خواتین کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے

کینیڈا: سعودی خواتین کے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے

ویسے تو سعودی عرب میں ہرسال شیخ نمر جیسے متعدد افراد کے مختلف الزامات پر سر قلم کردئے جاتے ہیں تاہم موجودہ پالیسیاں بادشاہی نظام کے تحفظ کیلئے حد سے تجاوز کرگئی ہیں جن سے بالخصوص سماجی، صحافتی، سیاسی اور مذہبی شخصیات اپنے آپ کو بالکل محفوظ نہیں سمجھتیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کینیڈین وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ اٹاوا انسانی حقوق کا دفاع کرتا رہے گا

کینیڈا کی وزیرخارجہ کرسٹیا فریلینڈ نے پیر کی رات وینکور شہر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈا انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا جو انسانی حقوق کا ہی حصہ ہے  پوری دنیا میں دفاع کرتا رہے گا۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے اندر خواتین کے حقوق کے دفاع میں مہم چلانے والی سرگرم خاتون کارکنوں کے بارے میں کینیڈا کا موقف غلط اطلاعات کی بنیاد پر ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے سعودی عرب میں انسانی حقوق اور  بالخصوص خواتین کے حقوق کے دفاع میں سرگرم خواتین کو گرفتار کرلئے جانے کے بعد آل سعود حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان خواتین کو فوری طور پر رہا کرے۔

کینیڈا کے اس بیان پر سعودی حکومت چراغ پا ہوگئی اور اس نے اپنے ملک سے کینیڈا کے سفیر کو نکل جانے کا حکم دے دیا اور اٹاوا سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیے کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے ساتھ سبھی تجارتی تعلقات معطل کردئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے -

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری