ایران؛ بسیج کے توسط سے ذخیرہ شدہ گاڑیاں، چاول اور تعمیراتی مواد برآمد/ ذخیرہ اندوزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار


ایران؛ بسیج کے توسط سے ذخیرہ شدہ گاڑیاں، چاول اور تعمیراتی مواد برآمد/ ذخیرہ اندوزی کرنے والے متعدد افراد گرفتار

عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انقلابی نوجوانوں کی احتکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی میں چند روز کے دوران وسیع پیمانے پر ذخیرہ شدہ گاڑیاں، چاول اور تعمیراتی مواد کو برآمد کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ میجر جنرل غلام حسین غیب پرور نے بسیجی جوانوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف شخت آپریشن کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء خریدنے میں گوناگون مشکلات کا سامنا ہے، بعض لوگوں نے ذخیرہ اندوزی کا عمل شروع کیا ہے جن کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہایت ضروری ہے۔

میجر جنرل غیب پرور نے شہر بجنورد کے دور دراز علاقوں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ احتکار کرنے والوں کیخلاف ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ان میں سے بعض کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دباو میں کمی کا ایک راستہ ان اشخاص کی نگرانی اور شناخت کرانا ہے جو کہ صرف اور صرف قانون نافذ کرنے واے اداروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔

بسیج تنظیم کے سربراہ کا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم ان عناصر کو پہلے نصیحت کرتے ہیں کہ اگر اپنے کام کو جاری رکھتے ہیں تو انقلابی جوانوں کے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا لہذا اگر گرفتار ہوئے تو ان کی خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی، ہمیں امید ہے کہ یہ عناصر عوام پر ڈالے گئے بوجھ میں مزید اضافہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ دنوں کے دوران وسیع پیمانے پر گاڑیاں اور ان کے ساز و سامان، چاول اور تعمیراتی مواد کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری