یمن کی قومی نجات حکومت کی اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے آمادگی کا اظہار

یمن کی قومی نجات حکومت کی اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ کے لیے آمادگی کا اظہار

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات عبد السلام جابر نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی بحر الاحمر اور خلیج عدن کے بارے میں ہرزہ سرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آج وہ اسرائیل نہیں رہا جس کو عالمی میڈیا ایک ناقابل شکست طاقت بنا کر پیش کر رہا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسپوٹنیک نیوز (sputniknews) نے خبر دی ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر اطلاعات عبد السلام جابر نے صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی بحر الاحمر اور خلیج عدن کے بارے میں ہرزہ سرائیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل آج وہ اسرائیل نہیں رہا جس کو عالمی میڈیا ایک ناقابل شکست طاقت بنا کر پیش کر رہا ہے بلکہ صہیونی ریاست آج پہلے سے بھی کہیں زیادہ کمزور ہو چکی ہے ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ اسرائیل مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

انہوں نے انقلاب یمن کے رہنما عبد الملک الحوثی کے شجاعانہ بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن الحوثی کی قیادت میں اسرائیل کے مزدوروں اور کٹھ پتلیوں کے ساتھ جنگ لڑنے کے بجائے براہ راست صہیونی ریاست کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری