ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان


ایشین گیمز کیلئے پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان

انڈونیشیا میں ہونے والے 18ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان کی 20 رکنی فٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کی قیادت صدام حسین کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی ٹیم ایونٹ مٰیں شرکت کے لیے جکارتہ روانہ ہورہی ہے جہاں 18 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشین گیمز میں شریک ہوگی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف )کے صدر سید فیصل صالح حیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں اور برازیل سے تعلق رکھنے والے کوچز نے ان کی بہتر تربیت کے لیے سخت محنت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں کامیاب ہوگی۔

ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم پہلا پریکٹس میچ 14 اگست کو ویت نام اور 16 اگست کو دوسرا پریکٹس میچ مضبوط ٹیم جاپان اورتیسرا میچ 19اگست کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے جبکہ ثاقب حنیف نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان فٹ بال ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

صدام حسین (کپتان)، ثاقب حنیف (نائب کپتان) وسیم اصغر، عدیل علی، مقبول، زین العابدین اسحاق، یوسف احمد، محسن علی، محمد سہیل، محمد بلال، محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد ریاض، احسان اللہ، مہدی حسن، نعمان، شہباز یونس، منصور، ارسلان علی ،محمود خان۔

برازیل سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا، ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا، اسسٹنٹ کوچ محمد عیسیٰ، گول کیپر کوچ نعمان ابراہیم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی ایف ایف شہزاد انور اور مساجر محمد اسلم ٹیم انتظامیہ میں شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری