ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کسی دوسرے ملک کیلئے نقصان دہ نہیں، چین


ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کسی دوسرے ملک کیلئے نقصان دہ نہیں، چین

بیجنگ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کسی دوسرے ملک کے مفاد کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کسی دوسرے ملک کے مفاد کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے یہ بات امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہی جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ تجارت کرنیوالی کمپنیوں پر پابندی کی دھمکی دی ہے۔

ایک بیان میں چین کی وزارت خارجہ نے ان یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ چین اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے اور ان کا تحفظ اور احترام کیا جانا چاہیے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری