ڈی آئی خان شیعہ ٹارگٹ کلنگ؛ وزیرستان طرز کا آرمی آپریشن کیا جائے/ ایم ایم اے دور کے متعصب افسران کو معطل کیا جائے/ ویڈیو رپورٹ

ڈی آئی خان شیعہ ٹارگٹ کلنگ؛ وزیرستان طرز کا آرمی آپریشن کیا جائے/ ایم ایم اے دور کے متعصب افسران کو معطل کیا جائے/ ویڈیو رپورٹ

مظاہرین کا ڈی آئی خان میں وزیرستان طرز کے آرمی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس میں ایم ایم اے دور کے بھرتی شدہ معتصب عناصر کی نشاندہی اور ان کی انکوائری کی جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں وزیرستان طرز کے آرمی آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمہ کر کے علاقے کے امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان پاکستان کے اندر سیاسی، اقتصادی اور امن وامان کی بحران کو پیداکرنا چاہتی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان پھر دہشتگرو ں کے نشانے پر ہے مسلسل ٹارگٹ کلنگ سے علاقے میں خوف ہراس کی فضا ہے، معصوم لوگوں کا بے رحمانہ قتل عام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پختون خوا کی پولیس پر سوالیہ نشان ہے، ایم ایم اے دور کے بھرتی شدہ معتصب عناصر کی نشاندہی اور ان کی انکوائری کی جائے آئی جی کے پی کے سپریم کورٹ کے روبہ رو ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ کلنگ میں پولیس میں موجود دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے ملوث ہونے کا اعترف کر چکے ہیں اداروں میں موجود یہ کالی بھیڑیں ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں یہ صرف معصوم لوگوں کے قاتل نہیں بلکہ وطن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔

نئی وفاق اور خیبر پختوانخوہ حکومت کے لئے اہم ترین ٹاسک ڈیر اسماعیل خان میں امن کا قیام اور دہشتگروں کا صفایا ہونا چاہیے ڈیرہ اسماعیل خان اور وطن عزیز میں دہشت گردوں کے حملوں میں عالمی داعش دہشت گرد اور تکفیری عناصر ملوث ہیں جو ملک دشمن غیر ملکی اداروں کے ایما پر وطن عزیز میں ناامنی اورعدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری