خصوصی ویڈیو رپورٹ | گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلے کے خلاف پاکستانی عوام سراپا احتجاج

خصوصی ویڈیو رپورٹ | گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلے کے خلاف پاکستانی عوام سراپا احتجاج

گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلے کے خلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مقامات پر ریلیاں، احتجاجی مظاہرے، حکومت پاکستان ہالینڈ سے سفارتی تعلقات فوری ختم کرے، جمعہ کے بڑے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں، رسول اﷲ ص کی عزت اور ناموس کی حفاظت کیلئے تن من دھن قربان کرنے کا عہدلیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نوید نقوی کی رپورٹ کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلے کے خلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مقامات پر ریلیاں، احتجاجی مظاہرے، حکومت پاکستان ہالینڈ سے سفارتی تعلقات فوری ختم کرے، جمعہ کے بڑے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں، رسول اﷲ کی عزت اور ناموس کی حفاظت کیلئے تن من دھن قربان کرنے کا عہدلیا گیا، ہالینڈ کے سفیروں کو ملک بدرکیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی سرینہ ہوٹل پہنچی جہاں پولیس نے مظاہرین کو روک لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دفتر خارجہ اور ہالینڈ کے سفارتخانے پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ خاکوں کو شائع کرنے پر ہالینڈ کے کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری