امریکہ کی مسلط کردہ اقتصادی جنگ؛ اردگان کی عوام سے ڈالر اور یورو فروخت کرنے کی اپیل


امریکہ کی مسلط کردہ اقتصادی جنگ؛ اردگان کی عوام سے ڈالر اور یورو فروخت کرنے کی اپیل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ قومی کرنسی کو مضبوط کرنے کیلئے تمام ڈالر اور یورو فروخت کریں جو معیشت اور امریکہ کے ساتھ خراب ہوتے ہوئے تعلقات کے باعث تیزی سے قدر کھو رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی عوام سے اپیل کی ہے کہ قومی کرنسی کو مضبوط کرنے کیلئے تمام ڈالر اور یورو فروخت کریں۔

ترکی میں بحر اسود کے شہر "اوردو" میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے صدر اردگان نے یہ بھی کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ امریکہ نے اپنے اسٹرٹیجک نیٹو اتحادی پر دہشتگردی کے الزامات کیلئے اپنے ایک پادری اینڈریو برنسن کا انتخاب کیا ہے جن پر ترکی میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پادری کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جو امریکہ اور ترکی کے درمیان اختلافات میں سے سب سے زیادہ شدید اختلاف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری